ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مٹی گھوٹالے پر اپنے بیان پر قائم، مقدمے کی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں:سشیل مودی

مٹی گھوٹالے پر اپنے بیان پر قائم، مقدمے کی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں:سشیل مودی

Thu, 06 Apr 2017 12:31:59    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے بیٹے پر مٹی گھوٹالہ کا الزام لگانے والے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ وہ ہتک عزت کے مقدمے کی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور اپنے بیان پر قائم ہیں۔سشیل مودی نے کہا کہ لالوجی نے اپنے مال کی مٹی کو بغیر ٹینڈر کے اپنے بیٹے کے محکمہ کو 90لاکھ روپے میں فروخت کردیا ، جو ریاست حکومت میں وزیر ہیں، یہ تو آم کے آم، چھلکے کے دام کو ثابت کرتی ہے۔انہوں نے میڈیا سے کہا کہ جب لالوجی مٹی گھوٹالے کی جانچ کے لیے تیار ہیں ،تو پھر وزیر اعلی نتیش کمار تاخیر کیوں کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کے مقدمے کی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں ہوں، آدھا درجن مقدمہ لڑ رہا ہوں،میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔بی جے پی لیڈر نے دعوی کیا کہ ڈلائٹ مارکیٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ میں تیج پرتاپ یادو، تیجسوی یادو اور چندہ یادو کو 20؍جون 2014کو ڈائریکٹر بنایا گیا۔اس کمپنی کو 2ایکڑ زمین ٹرانسفر کی گئی، اسی زمین پر بہار میں ایک بڑا شاپنگ مال بن رہا ہے ،جس کی تعمیر آر جے ڈی سے سرسنڈ کے ممبر اسمبلی سید ابو دو جانہ کی کمپنی کر رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس زیر تعمیر شاپنگ مال کا تعلق لالو پرساد کے خاندان سے ہے اور اس کے دو انڈر گراؤنڈ فلور کی مٹی سنجے گاندھی نامیاتی گارڈن کو 90لاکھ روپے میں فروخت کی گئی ہے ۔


Share: